ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح کیلیے سرتوڑکوشش کرینگے،اسٹوکس

ہیملٹن (جسارت نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر بین ا سٹوکس نے کہا ہے کہ کیویز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لئے سرتوڑ کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور متحد ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی۔بین اسٹوکس نے بیان میں کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میز بان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز ٹیم دنیائے کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے جس کو ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا بھی ایڈوانٹج ہے تاہم اس کا انکی ٹیم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔ انہوں نے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے لئے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ میں جان لڑانا ہوگی۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر سے ہیملٹن کے مقام پر شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں