ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فٹنس مسائل،شیکھر دھون سیسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے آئوٹ

نئی دہلی (جسارت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھوں انجری مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ہوم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔ شیکھر دھون ایک ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے ، مڈل آرڈر بلے باز سنجو سیمسن کو انکے متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 دسمبر سے حیدرآباد میں شروع ہونے والی3 میچوں کی سیریز کیلئے بھارت کی 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ ویرات کوہلی ٹیم کی قیادت کرینگے، روہت شرما نائب کپتان ہونگے، دیگر کھلاڑیوں میں راہول ، شریاس ایئر، منیش پانڈے ، ریشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم ڈوب، واشنگٹن سندر، رویندر جڈیجا، یوزویندر چاہل، کلدیپ یادو، دیپک چاہر، محمد شامی، بھونیشور کمار اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 دسمبر، دوسرا 8 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں