ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیرمیں اسرائیل طرز پر ہندوؤں کو آباد کرینگے،بھارت

نیویارک (اے پی پی) امریکی شہر نیویارک میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی نے اعتراف کیا ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہندوئوں کی آبادکاری کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل طرز کا ماڈل اپنائے گی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سندیپ چکرورتی نے یہ اعتراف نیویارک میں کشمیری پنڈتوں اور بھارتی باشندوں کے ایک اجتماع میں تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل فلسطینی علاقوں میں اپنے لوگوں کو آباد کر سکتا ہے تو ہم بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے کشمیر میں ہندوئوں کو بسا سکتے ہیں۔ نیویارک میں ہونے والی اس تقریب کا انعقاد بھارتی فلمساز ویوک اگنی ہوتری کی 1990ء کی دہائی کے اوائل میں بے گھر ہونے والے کشمیری پنڈتوں کے بارے میں بنائی جانے والی ایک فلم کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں