ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کمی ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1457 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 85 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73  ہزار 45 روپے ہوگئی۔  تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1000 پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے857 روپے34 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں