ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈائریکٹر پی ایس بی کی تقرری،عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری سے متعلق رپورٹ 10 روز میں طلب کرلی ہے۔جمعہ کواسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری سے متعلق اشتہار کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ بورڈ ریگولیشنز کے تحت ان کے موکل کا پروموشن کے لحاظ سے حق بنتا ہے۔وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سیکرٹری ابھی بیرون ملک ہیں۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو نہیں ہوتا کہ کوئی نہ ہو تو کام ہی رک جائے۔ بورڈ ریگولیشنز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کر کے 10 روز میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں