ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممبئی شہر سمندر میں غرق ہونے کا خدشہ بھارت میں خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی کے سمندر میں ڈوب جانے کے خدشے نے پورے بھارت میں خوف و ہراس اور افراتفری مچا دی ہے۔ ایک بین الاقوامی جائزہ رپورٹ کے مطابق ممبئی آئندہ 20 سے 30 سال کے عرصے میں سطح سمندر بلند ہونے کے نتیجے میں زیر آب آجائے گا۔ بھارتی بحریہ کا ہیڈ کوارٹر ممبئی میں ہے جبکہ بھارت کا سب سے بڑا ایٹمی ری ایکٹر بھی اسی شہر میں واقع ہے۔ یہ خدشات منگل کو بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی زیر غور آئے، جہاں مذکورہ خدشات کو مسترد کر دیا گیا۔ وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے متعلقہ وزیر ہرش وردھن نے کہاکہ ممبئی کے ڈوب جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں