ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیجیٹل کرنسی ’’کرپٹو‘‘ پر پابندی، ایف آئی اے سے جواب طلب

کراچی (آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے پاکستان میںاستعمال روکنے کے خلاف دائر درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے درخواست گزار وقار ذکا کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی او ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ڈیجیٹل کرنسی کا علم نہیں ہے۔
ایف آئے اے آکر عدالت کو مطمئن کرے۔ درخواست میں وزارت قانون و انصاف، وزارت خزانہ ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو فریق بنایا گیا،گورنر اسٹیٹ بینک ،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو، چیئرمین ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے 6 اپریل 2018 ء کو پابندی لگادی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی نا انصافی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔،پاکستان ہر سال 6 ہزار گریجویٹ پیدا کرتا ہے۔ترقیاتی ممالک ڈیجیٹل کرنسی سے کثیر سرمایا کما رہے ہیں ،دیگر ممالک میں ڈیجیٹل کرنسی استعمال ہورہی ۔ عدالتوں نے حکومت کو اس حوالے سے قوانین بھی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی سے پاکستان میں سرمایا کاری میں اضافہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کی ہدایت کی جائے ،ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال سے قومی مفاد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
ڈیجیٹل کرنسی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں