ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجروں کیلئے ایف بی آر کی ڈیڈ لائن میں توسیع

کمپیوٹرائزڈ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم سے منسلک ہونے کیلئے15 دسمبر تک کا سرکلر جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے تمام بڑے تاجروں کے لیے ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سسٹم سے منسلک ہونے کے لیے ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں 15 دسمبر تک توسیع کردی جس کا ایف بی آر نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تاجروں کی انوائسز کی رئیل ٹائم بنیادوں پر رپورٹنگ کے لیے ایف بی آر کے امیگریشن سسٹم کے ساتھ منسلک ہونے کی تاریخ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے تاجروں کو دی جانے والی مہلت ختم ہونے کے بعد تمام بڑے خوردہ فروشوں کے لیے خودکار پوائنٹ آف سیل شروع کر دیا تھا مگر یکم دسمبر تک کوئی نئے خوردہ فروش اس سسٹم سے منسلک نہیں ہوئے تھے، سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے تاجروں کو 17 فیصد سیلز ٹیکس دینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں