ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ

کوئٹہ( آن لائن ) کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پر ٹڈی دل کا حملہ، کوئٹہ ائرپورٹ کے قریب ہی ٹڈیوں کی بڑی تعداد فلائٹ پی کے 130 سے ٹکرا گئی، پائلٹ نے طیارے کو کمال مہارت سے نقصان سے بچاتے ہوئے ائرپورٹ پر لینڈ کرا لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ جانے والی قومی ائرلائن کی پرواز تباہ ہونے سے بال بال بچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ کراچی سے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 130 جبکہ کوئٹہ کے قریب پہنچی تو اس پر ٹڈی دل کی بڑی تعداد نے دھاوا بول دیا۔ ٹڈی دل کے اس حملے سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ تاہم پائلٹ نے اپنے حواس برقرار رکھے اور طیارے کو بحفاظت کوئٹہ ائرپورٹ پر اتار لیا۔ اس واقعے میں طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں