ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کی ای سی ایل سے نام نکلوانے اور عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ۔ 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ انہوں نے یہ درخواست اپنے وکیل امجد پرویز ملک کے توسط سے دائر کی۔ مریم نواز نے اپنی درخواست میں وفاق، ایف آئی اے، امیگریشن اینڈ پاسپورٹ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا ہے۔ مریم نواز نے موقف اپنایا کہ والد کی صحت تشویشناک ہے‘ ان کے ساتھ ہونا بہت ضروری ہے‘ انتہائی نگہداشت کے وقت والد کے ساتھ نہ ہونے کے باعث سخت ذہنی دبائو میں ہوں۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی استدعا کی کہ انہیں ایک مرتبہ پھر6 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ۔انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع پاسپورٹ بھی انہیں واپس دلوایا جائے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی اپیل18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
مریم نواز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں