ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کانگریس نے متنازع شہریت بل کو بھارتی آئین پر حملہ قرار دے دیا

بھارتی کانگریس کےرہنما راہول گاندھی نے متنازع شہریت بل کو بھارتی آئین پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ بل غیر آئینی ہے۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے تارکین وطن کی شہریت سے متعلق بھارت کے متنازع بل کی منظوری پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور کردہ متنازع بل بھارتی آئین پر حملہ ہے۔راہول گاندھی کا سٹیزن شپ ترمیمی بل پر کہنا ہے کہ اس بل کی حمایت کرنے والا ہر شخص بھارتی قوم کی بنیادوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ایوان زیریں نے 12 گھنٹے کی بحث کے بعدتارکین وطن کی شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلادیش اور افغانستان سے بھارت جانے والے غیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں