ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آنے والی نسل کو کرپشن سے پاک معاشرہ دینا ہوگا، سردار ریاض لغاری

سجاول (نمائندہ جسارت) انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ہائوس سے سجاول پریس کلب تک ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری کی زیر قیادت آگاہی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری نے کہا کہ اس دن کو منانے کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ معاشرے پر بدعنوانی کے برے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ دن منانے کا مقصد اس برائی کے خاتمے کے لیے کوششوں سے متعلق رویے میں تبدیلی لانا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن معاشرے میں ناسور کی طرح ہے، جس کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، تاکہ ہماری آنے والی نسل کو کرپشن سے پاک معاشرہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز بھی کرپشن سے پاک معاشرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک سماجی ظلم ہے جس کی سزا دینا اور آخرت دونوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ہمارے وطن، ہمارے اداروں اور ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہناز خواجہ، اسسٹنٹ کمشنر سجاول علی ذوالفقار میمن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دوست علی ملاح، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن صرف اداروں میں نہیں بلکہ ہمارے رویوں میں بھی ہے، اس لیے کرپشن کے خاتمے کے لیے سب سے پہلے ہمیں اپنی اصلاح کرنی پڑے گی۔ آگاہی ریلی میں سرکاری افسران، سیاسی، سماجی، سول سوسائٹی اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں