ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصف زرداری کھلاڑی کا شکار کریں گے،یہ حکومت کا آخری سال ہے،بلاول

اسلام آباد( آن ا لائن )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔ بدھ کو اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی ایک اور میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ پر ہی آصف علی زرداری کو ضمانت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جج صاحبان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انصاف کیا، ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے آصف علی زرداری کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔ نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا چاہتا ہے، فریال تالپور کے کیس میں نیب ہمیں دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی  کا کہنا تھا زرداری اب باہر آرہے ہیں، ان کا علاج ہو گا، وہ شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا نالائق اور نااہل حکومت نے سیاست اور معیشت کو تباہ حال کر دیا ہے۔بلاول نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا کہ عمران خان کی حکومت کا یہ آخری سال ہے ۔میں کسی کے اشارے پر نہیں کہہ رہا بلکہ عوام کی یہی خواہش ہے۔اس نااہل حکومت کو ملک چلانا آتا ہے نہ ہی کشمیر کا دفاع کرنا۔اب عوامی امنگوں کے مطابق جمہوری حکومت آئے گی۔
بلاول زرداری

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں