ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازکرکٹ لیگ،یونائٹیڈ اکیڈمی کی چوتھی کامیابی

کراچی(اے پی پی) یونائٹیڈ کرکٹ اکیڈمی نے عتیق کرکٹ اکیڈمی کو 36 رنز سے شکست دے کر شہباز اسپورٹس انڈر 19  لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ کے سی سی اے ا سٹیڈیم کے اپ گریٹ  سبزہ زار پر کھیلے گئے میچ میں فاتح یونائیٹڈ کرکٹ اکیڈمی  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور عتیق کرکٹ اکیڈمی کے میڈیم پیسر اختر دین اور رضوان عزیز کی عمدہ بولنگ کے باعث  37.2 اوورز میں پوری ٹیم 220 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، آل رائونڈر ایم ارسلان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری  53  رنز کی ذمدارانہ باری میں79 گیندیں کھیلیں اور 5 مرتبہ گیند کو بائونڈری کی سیر کرائی، ذین العابدین نے نصف سنچری 50 رنز 57 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے بنا ئی، طحہ احمد نے 33 قیمتی رنز میں 24 گیندوں پر 4 چوکوں کی بدولت بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں