ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اگلے سال کے آخرتک بیٹری پرچلنے والی بسیں لانچ کرینگے ،فوادچوہدری

ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی طرز پر ہیوی ایگریکلچرل کمپلیکس قائم کریں گے ،وفاقی وزیر
یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی ریسرچ کا کام جلد شروع ہو جائے گا،تقریب سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان 2022 میں اسپیس پروگرام لانچ کرے گا ،فوڈ، میڈیسن اور گلوبل بائیو ٹیکنالوجیز ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، ہیوی میکنیکل کمپلیکس کی طرز پر ہیوی ایگریکلچرل کمپلیکس قائم کریں گے ،یونیورسٹیوں کی سطح پر بھی ریسرچ کا کام جلد شروع ہو جائے گا،آئندہ سال کے آخر تک بیٹری سے چلنے والی بسیں لانچ کریںگے۔آل پاکستان بزنس فورم کے زیر اہتمام خوشحال پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ہر روز جدت آ رہی ہے ، ہر روز بدلتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہم اگلے پندرہ بیس سال کا نہیں سوچ سکتے ،پاکستان بہت سے ممالک سے ٹیکنالوجی میں ابھی پیچھے ہے لیکن ساٹھ کی دہائی میں پاکستان سابق سویت یونین اور امریکہ کے بعد اپنا خلائی پروگرام شروع کرنے والا تیسرا ملک تھا، موجودہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان نے ٹیکنالوجی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے اور آگے بھی کرنا ہے ،کیمیکل انڈسٹری پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے ،پاکستان آرمی کے پاس جدید ڈرونز موجود ہیں ، اب ہم ڈرونز کو زرعی مقاصد کیلئے بروئے کار لانے پر کام کر رہے ہیں،بائیو ٹیکنالوجی میں کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں