ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا

مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کے باعث شہر میں آئندہ چند روز تک صبح اور رات میں ٹھنڈ بڑھے گی، محکمہ موسمیات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چل پڑیں، جمعرات کی صبح ہونے والی بارش کے سبب مجموعی درجہ حرارت گر گیا، زیادہ سے زیادہ سرجانی ٹائون میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز تک صبح اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ رہے گی، مغربی بارش اور ہوائوں کے نئے سلسلے کے نتیجے میں شہر کا مطلع دن بھر ابرآلود رہا، کوئٹہ کی شمال مشرقی سمت سے قدرے خنک ہوائوں کے بعد رات کو شہر میں سرد ہوائیں چل پڑیں، جمعرات کو شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں کمی رہی شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری ریکارڈ ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 49 ریکارڈ ہوا۔ اگلے 3 روز کے دوران پارہ 13 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں