ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،افریقی ٹیم پاکستان آنے پر رضامند  

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ آئندہ سال پاکستان ٹیم بھیجنے پررضامند ہوگیا ہے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے دنیا بھر میں موجود پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ہم نے سری لنکا کے بعد آئندہ سال مارچ میں جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

وسیم خان نے گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہمارا اصل ہدف ہے،جنوبی افریقی بورڈ نے اس پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اپنے کھلاڑیوں سے بات چیت شروع کردی ہے۔

پی سی بی چیف ایگزیکٹونے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے امکان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت سیریز دونوں حکومتوں کا معاملہ ہے اور جب تک دونوں ملکوں کی حکومتیں تیار نہیں ہوتیں، اس وقت تک اس معاملے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکتی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سری لنکا کی آمد سے 10 سال بعد کرکٹ بحالی مدد ملی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں