ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

متاثرین پھلیلی کینال کو ریلیف دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) وفاقی و صوبائی حکومت سے متاثرین پھلیلی کینال کو ریلیف دلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ، ضلعی انتظامیہ سٹی سروے نمبر پر قائم مکانات کی انکوائری کرے جبکہ محکمہ ایریگیشن کا عملہ کوشش کرے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو،متاثرین پھلیلی کینال کو ہر قسم کا ریلیف فراہم کرنے کیلیے صوبائی حکومت سے بات کروںگا۔ایم این اے سید نوید قمر کی متاثرہ علاقوں پھلیلی روڈ ، مرتضیٰ چوک ، پریس کلب روڈ ، گلشن فیض ، برڑا محلہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان شہر کے مختلف علاقوں اور پھلیلی کینال کے اعتراف قائم مکانات اور دکانوں کیخلاف محکمہ ایریگیشن کی جانب سے جاری آپریشن سے متاثر ہونے والے علاقوں پھلیلی روڈ ، مرتضی چوک ، پریس کلب روڈ ، گلشن فیض ، برڑا محلہ کے ایم این اے سید نوید قمر نے دورہ کیا اور متاثرین پھلیلی کینال سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر ایم این اے سید نوید قمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پھلیلی کینال کے کناروں پرقائم مکانوں اور دکانوں کیخلاف جاری آپریشن میں محکمہ ایریگیشن کا عملہ کوشش کر ے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، آپریشن کے باعث متاثر ہونے والے افراد کو ریلیف پہنچانے کیلیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کروںگا ، متاثرین پھلیلی کینال کی امداد کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ سٹی سروے نمبر ز پر قائم مکانات اور دکانوں کا ریکارڈچیک کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ فوری طورپر متاثرین کی بحالی کیلیے اقدامات کرے، کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے والے متاثرین کو فوری طور پر خیمے فراہم کیے جانے کے اقدامات کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں