ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید طفیل کے ورثا کے لیے ملازمت، زخمی طلبہ کو وظائف دینے کا اعلان

اسلام آباد(اے پی پی) انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے جامعہ میں تصادم کے واقعے میں شہید ہونے والے طفیل الرحمن کے ورثا کے لیے ملازمت جبکہ زخمی طلبہ کو وظائف دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے پیر کو پمز اسپتال میں زیر علاج زخمی طالبعلموں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا
کہ طفیل الرحمن کے ورثا کو ملازمت دی جائے گی جبکہ واقعے میں زخمی ہونے والے طلبہ کواسکالر شپ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ سازش کے تحت ہوا ہے، جسے بے نقاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں