ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پریس کلب کے باہر پرویز مشرف کی حمایت میں مظاہرہ

سابق صدر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جبکہ مجرمان کو جعلی میڈیکل رپورٹس پر رہا کیا جارہا ہے، مقررین کا خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد پریس کلب پر جسٹس فور پرویز مشرف کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے کراچی پریس کلب پر محمد عروج صدر یوتھ ونگ سندھ اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران سید عبدالباسط صدر یوتھ ونگ کراچی ڈویژن جنرل سیکریٹری علی منصور اور انفارمیشن سیکریٹری یاسر لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پر ویز مشرف پر جتنے بھی کیسز بنائے گئے تمام جھوٹ پر مبنی ہیں ان تمام کیسز کے پیچھے ذاتی نفرت اور عناد تھا مجرموں کو جھوٹی میڈیکل رپورٹس کے سہارے رہائی دی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف ساری دنیا نے دیکھا کہ مشرف شدید بیمار ہیں اس کے باوجود ان کے کیس کو چلا کران کو دہنی ٹارچر کیا جارہاہے ہمارا اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ مشرف پر سے غداری کا مقدمہ ختم کر کے انہیں باعزت بری کیا جائے ۔ اسی طرح باقی کیسز بھی جھوٹ پر مبنی ہیں ان کیسز کو بھی ختم کیا جائے اور مشرف کو باعزت بری کیا جائے مشرف پر کیسز بنا کر عوام سے دور رکھنے کی سازش کی گئی ہے مشرف اس قوم کے محسن ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں