ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی ہندوئوں نے بھارتی شہریت کی پیشکش مسترد کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اقلیتی ہندو برادری نے ایک نئے قانون کے تحت انہیں بھارت کی شہریت دینے کی بھارتی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ نے حال ہی میں اپنے شہریت کے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے ہندو، بودھ، عیسائی، پارسی اور جین برادریوں کو ان ممالک سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو شہری بننے کے حقوق کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست راجہ آسار منگلانی نے بتایا کہ پاکستان کی ہندو برادری متفقہ طور پر اس بل کو مسترد کرتی ہے جو بھارت کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔ یہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی پوری ہندو برادری کا متفقہ پیغام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں