ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری

کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین جاری دوسرےٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان میں  10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور آج پہلامیچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ وکٹ دکھائی دیتی ہے لہذا بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

پہلے دن کے کھانے کے وقفے تک پاکستان نے 72 رنز بنائے ہیں جبکہ اسکے 3 وکٹیں گنوائیں ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں