ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں سی این جی کی فراہمی معطل، پیر کو بحال کی جائے گی

 کراچی: سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی جو اب پیر کی صبح 8 بجے بحال ہوگی۔

ایس ایس جی سی انتظامیہ نے نیچرل گیس کے نظام میں کم پریشر کی وجہ سے 12 گھنٹے کے وقفے کے بعد ہفتے کو 8 بجے شب دوبارہ سندھ بھر کے سی این جی فلنگ اسٹیشنز کو پیر کی صبح 8 بجے تک گیس کی ترسیل معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ایس ایس جی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سسٹم پریشر کم ہونے سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انہیں زبردست دشواری کا سامنا ہے اس لیے گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو دوبارہ گیس کی ترسیل معطل کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پیر صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس بحال کردی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں