ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرف کیخلاف فیصلہ کسی پنچایت نہیں عدالت نے دیاِ مولانا فضل الرحمن

عدالتی فیصلہ کسی ریٹائرڈ جنرل کیخلاف آئے تو غلط کیوں؟ سزائے موت دیئے جانے پر ردعمل کا اظہار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ کسی پنچایت یا سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ عدالت نے دیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے خصوصی عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کو سزائے موت دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے منتخب وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو، یوسف رضا گیلانی اور میاں نواز شریف کے خلاف آئیں تو ٹھیک ہیں، لیکن کسی ریٹائرڈ جنرل کے خلاف آئے تو غلط کیوں؟ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ اب عدالتی فیصلہ ایک سابق جنرل کے خلاف آگیا ہے تو اسے عزت نفس کا مسئلہ بنایا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں