ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

بیجنگ: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کررہے ہیں

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران کو بین الاقوامی سطح پر ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ا نہوں نے جوہری معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے ایران مخالف اقدامات کی مذمت کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا موقف ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر تنقید ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وانگ یی نے جواد ظریف سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں متنازع اور منفی پالیسی کے خلاف مل کر کھڑا ہونا پڑے گا۔ انہوں نے امریکا کا نام لیے بغیر کہا کہ چین اور ایران اپنے قومی مفادات کا دفاع کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دونوں ممالک متحد ہیں اور ہمارے کئی مشترکہ اہداف ہیں۔ واضح رہے کہ چین 2015ء میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔ ساتھ ہی بیجنگ حکومت نے امریکا کی جانب سے اس معاہدے سے دستبرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں