ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی کا ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ

وفد جلد متحدہ مرکز کا دورہ کر کے شراکت اقتدار کی پیشکش کرے گا‘ذرائع
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے‘پیپلزپارٹی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کو سندھ حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دینے کی غرض سے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول کی ایم کیوایم کو شراکت اقتدار کی پیشکش میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد جلد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا اور انہیں شراکت اقتدار کی پیشکش کرے گا۔ پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیار ہوچکی ہے ، جس کے تحت میئرز،چیئرمینز کو مزید مالی وانتظامی اختیارات د ئیے جائیں گے۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کو میئر کے ماتحت کرنے پر بھی غور ہوسکتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ایم کیوایم کے ساتھ مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں