ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایئرپورٹس تمام جرائم کی ڈیل کی جگہ بن گئے ، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے ناروا سلوک پر سخت برہمی اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے ایئرپورٹس دنیا کے تمام جرائم کی ڈیل کی جگہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوائی اڈوں پر مسافروں سے بد تمیزی اور نارواسلوک کے معاملے کی سماعت ہوئی تو ایڈیشنل ڈائریکٹرسول ایوی ایشن عدالت کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

اس پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صرف بھاری تنخواہ لینا ہی آپ کا کام نہیں، جب کچھ پتہ ہی نہیں تو یہاں کیوں آئے، ایئر پورٹس بہت خطرناک مقام بن چکے، وہاں فارن کرنسی اور منشیات آجارہی ہیں، دنیا جہاں کے جرائم کی ڈیل ائیر پورٹس پر ہوتی ہے، کوئی کسی کو روکنے والا نہیں، کیوں کہ ان لوگوں نے وہیں ڈیل جو کرنا ہوتی ہے، ملک سے فارن کرنسی باہر جا رہی ہے اور یہ ڈیل کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل ڈی جی سول ایوی ایشن تنویر اشرف کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ  آپ صرف دفتر میں بیٹھ کر گَدی گرم کررہے ہیں، اسسٹنٹ اور چپراسی کو بھیج دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں