ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر لیاقت کی اسمبلی رکنیت سے استعفے کی دھمکی

کراچی: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اپنی ہی حکومت سے ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے کہا کہ لوگ ان سے سوال کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟، میں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کوئی وفاقی وزیر قومی اسمبلی کے رکن کے فون تک کا جواب نہیں دیتا۔ حالات یہی رہے تو کم از کم میں اپنی نشست سے استعفی دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کروں گا۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ لاپرواہی، غیرذمے داری اور بے اعتنائی کی حد ہے، جب وفاقی وزرا اپنے ہی اراکین قومی اسمبلی کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے؟ وزرا صاحبان زمین پر انسان بن کر رہیں، انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں، صبر بھی ایک حد تک ہوتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں