ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے 10 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کروائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی دماغ کو خون پہنچانے والی شریانیں سکڑی ہوئی ہیں، سابق وزیر اعظم کے مختلف سکین ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں دل کا علاج تجویز کیا ہے تاہم ان کی صحت بدستور خراب ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کا علاج مکمل نہیں ہو جاتا تب تک وہ برطانیہ میں ہی رہیں،نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر چہل قدمی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو اس وقت تک درست قرار نہیں دیا جا سکتا جب تک متعلقہ بورڈ اس کو درست قرار نہیں دیتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں