ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی حماس کےٹھکانوں پر بمباری

غزہ: اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری  مرتبہ بمباری، فلسطین کی مزاحمتی  تحریک حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کای ہے کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ کی پٹی کےشمالی حصےمیں بمباری کی جس میں کومبیٹ ہیلی کاپٹروں نے فلسطین کی مزاحمتی  تحریک حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دعویٰ کیا ہےکہ حملے اس وقت کیے گئے جب غزہ کی طرف سے بارودی مواد سے بھرے غبارے اسرائیلی علاقے کی طرف اڑائے گئے۔

قبل ازیں بدھ کو رات گئے بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کی جس میں شمال کےکئی علاقوں اور شمال مغرب کے ساحلی انکلیوکو نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے ایک حملے میں حماس کو نشانہ بنایا جبکہ ایک اور حملے میں شمالی غزہ کو نشانے پر رکھا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں