ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈائریکٹر فیس بک ایشیا کی وفاقی وزیر قانون سے اہم ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) فیس بک کے ڈائریکٹر آف ایشیا کی وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں اتفاق کیا گیا کہ عوام الناس کے مفاد کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔ گزشتہ روز جمعرات کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم سے فیس بک کے ڈائریکٹر آف پالیسی فار ایشیاء پسیفیک امرجنگ مارکیٹز، رافیئل فرانکل نے ملاقات کی۔ملاقات میںپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ بخاری بھی ملاقات میں شریک تھیں۔ اس موقع پر رافیٹل فرانکل نے کہاکہ فیس بک پاکستان میں محفوظ سماجی رابطوں کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ وزارت آئی ٹی اور وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل لٹریسی کی مہم پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور کاروباری خواتین کے لیے مدد گار ثابت ہوا ہے۔ فیس بک نے پاکستان میں پو لیو ویکسینیشن مہم سے منسلک بے بنیاد اطلاعات کا بھرپور مقابلہ کر کے 4 کروڑ افراد کو درست معلومات فراہم کیں۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ فیس بک پاکستان میں ہونے والی عوام دوست قانون سازی سے متعلق اطلاعات لوگوں تک پہنچانے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں فیس بک کا کردار قابل ستائش ہے۔ خواتین کی وراثت اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی جیسے قوانین کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے کے لیے فیس بک ایک کارآمد ذریعہ ہے اور ملائیکہ بخاری نے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد کے حوالے سے آگاہی کے حوالے سے فیس بک کا کردار اہم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں