ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیر زمین ڈیزل کی پائپ لائن پھٹنے سے ہزاروں لیٹر ڈیزل ضائع

ڈیفنس فیز 6 خیابان سحر میں ڈیزل کی بو پورے علاقے میں پھیلنے سے مکینوں کو دشواریوں کا سامنا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس خیابان سحر سے گزرنے والی زیر زمین ڈیزل کی پائپ لائن پھٹنے سے ہزاروں لیٹر ڈیزل ضائع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان سحر سے گزرنے والی ڈیزل کی زیر زمین گزرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث ہزاروں لیٹر ڈیزل سڑک پر بہہ گیا جس کے باعث سڑک کو بند کر دیا گیا، پائپ لائن سے نکلنے اور سڑک پر بہہ جانے والے ڈیزل کی بُو پورے علاقے میں پھیل گئی اور علاقہ مکینوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ ایس ایچ او درخشاں اعظم گوپانگ نے بتایا کہ خیابان سحر سے زیر زمین گزرنے والی ڈیزل پائپ لائن سے رسائو کے واقعہ سے فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا جس پر متعلقہ حکام کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تھی اور لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں