ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ: پریشان لوگوں کو بارش سے ریلیف مل گیا

میلبرن: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ سے پریشان لوگوں کو بارش سے ریلیف مل گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں جنگلات میں لگی آگ سے پریشان شہریوں اور جانوروں کو بارش سے ریلیف مل گیا، بار ش کے باعث شہری خوشی سے نہال ہوگئے۔

ریاست نیو سائوتھ ویلز میں تین سال میں ہونے والی شدید ترین بارش کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ شدید بارش کے سبب انتظامیہ کو ریپٹائل پارک بند کرنا پڑ گیا اور جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ سڑک پر پڑے پانی سے پیاسے کوالا نے پیاس بجھائی۔

کینبرا میں ژالہ باری اور بارش کے بعد وارننگ جاری کردی گئی ۔انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں