ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے سی ہری پور نے کھلابٹ گرائونڈ کی فیس میں کمی کا اعلان کردیا

ہری پور (جسارت نیوز) ایڈیشنل کمشنر ہری پور نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایت پر ہفتہ کے روز کھلابٹ گرائونڈ کے معائنہ کے دوران گرائونڈ میں فیسوں کے معاملہ کو جلد حل کرنے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کپٹن (ر) ندیم ناصرکی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور بیداﷲ شاہ نے اختر نواز خان شہید کرکٹ گرائونڈ کے معاملہ پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر احمد زمان خان اور سلیم خان لالا، واجد خان، بھائی ناصر، محمد فیضان اور قاسم نواز خان سے ملاقات کی اور گرائونڈ میں فیسوں کے معاملہ کو جلد حل کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور سے کہا کہ جب تک فیسوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک گرائونڈ میں کھیلوں کی اجازت دی جائے جس پر تمام کرکٹر حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور بیداﷲ شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے ہماری بات سنی اور مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں