ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ  بخاری کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے بھیجے گئے نوٹس کے مطابق عظمیٰ بخاری کو 28 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عظمیٰ بخاری کو جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل پر تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں ایف آئی اے  نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کو 28 جنوری کو دوپہر 2 بجے اسلام آباد میں انویسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہونا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں