ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف اے ٹی ایف میں کچھ طاقتوں کی مذموم سازشیں ناکام ہونگی‘ حماد اظہر

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں کچھ طاقتوں کی مذموم سازشیں ناکام ہوں گی،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر بھرپور عمل درآمد کیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹوئٹر پرکیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی حکام نے مہینوں دن رات محنت کرکے اصلاحات یقینی بنائیں، ایکشن پلان کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کرکے اس کو رائج کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے فروری کے اجلاس میں متوقع فیصلے پر کوئی رائے قبل از وقت ہوگی، پاکستان اہم اصلاحات اور قانون سازی کے لیے پرعزم ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کا نام آئندہ ماہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا قوی امکان ہے۔واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے تکنیکی معاملات سے متعلق اجلاس چین میں ہوا جس میں رکن ممالک کے نمائندوں نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں