ٹریفک روکے جانے پر شہری مسلسل گاڑیوں کے ہارن بجاتے رہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کے ٹریفک پروٹوکول پر شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کنگری ہاؤس کراچی میں اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے رہنما پیر پگارا سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد وزیراعظم نکلے تو ان کے پروٹوکول کیلئے ٹریفک روک دیا گیا۔وزیراعظم کیلئے ٹریفک روکے جانے پر شہریوں کے انوکھے احتجاج نے الگ ہی منظر پیدا کردیا۔عمران خان کے پروٹوکول میں ٹریفک روکے جانے پر شہری مسلسل گاڑیوں کے ہارن بجاتے رہے۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments
