ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں سیلاب سے تباہی، ہلاکتیں50 سے متجاویز

جنوبی جاپان : شدید طوفان کی زد میں

سرکاری شہری دفاع ایجنسی نے کہا ہے کہ برازیل کی جنوب مشرقی ریاست مناس جیریس میں شدید سیلاب کے باعث 52 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے ایک شخص بدستور لاپتہ ہے،65 افراد زخمی، 28893بے گھر اور 4397 افراد اپنا گھر چھوڑ چکے ہیں، جمعہ سے شروع ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد حکام نے ریاست کے 101 قصبوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ،ان میں سے بہت سے مکمل طور پر سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔

برازیل کی وفاقی حکومت نے اتوار کو مناس جیریس میں تعمیر نو کی کوششوں کے لیے 2 کروڑ 14 لاکھ امریکی ڈالر کا وعدہ کیا ہے،ریاست کے دارالحکومت بیلوہوریزنٹے میں سیلاب، مٹی کے تودے گرنے اور عمارتوں کے منہدم ہونے سے 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں