ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
سی پیک منصوبے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی،منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا جائے،عمران خان کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ، حماداظہر، اسدعمر، حفیظ شیخ، علی زیدی اور سینئرافسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، مستقبل کے منصوبوں سے متعلق مشاورتی عمل کو تیز کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ، سی پیک منصوبے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، زراعت میں چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے سی پیک اتھارٹی کو دوسرے مرحلے کے منصوبوں پرعمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سماجی ومعاشی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دیں، منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا جائے۔وزیراعظم پاکستان نے تمام متعلقہ وزارتوں کو کوآرڈینیشن مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں منصوبوں کی تکمیل کے لیے اہداف متعین کریں، منصوبوں پرعملدرآمد میں پیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں