ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کا گندم کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم بنیادی ضرورت ہے، اس حوالے سے عوام کو کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، ملکی ضروریات کے مطابق گندم پوری کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ بدھ کو ملک میں گندم کی صورتحال، ملکی ضروریات، موجود سٹاک اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدا لحفیظ شیخ اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری فوڈ سیکورٹی نے اجلاس کو گندم کے حوالے سے مجموعی صورتحال، گذشتہ سالوں میں گندم کی پیداوار، ملکی کھپت، ماضی میں گندم کی برآمد و درآمد اور موجودہ صورتحال، گندم اور آٹے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں پیش آنے والے حالات اور ان کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ آنے والے مہینوں میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کی جائے اور اس ضمن میں تخمینوں اور طریقہ کار کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔علاوہ ازیں وزیر اعظم خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے سے متعلقہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں