ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیف جسٹس کی بہائو الدین زکریا ملتانی کے مزار پر حاضری

ملتان (آئی این پی) چیف جسٹس گلزاراحمد ملتان پہنچ گئے جہاں انہوں نے حضرت بہاالدین زکریا ملتانی ؒ اور حضرت شاہ رکن عالمؒ کے مزارپر فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،چیف جسٹس نے ملتان میں چلڈرن پارک کا دورہ کیا،انہوں نے پارک کی ابترحالت پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے سی پی او کو قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی اور پارک کواصل حالت میں بحال کرنے کاحکم دیا،انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام پارکس بچوں اور اہلخانہ کے لیے تفریح کاذریعہ ہونے چاہییں، اچھے پارکس سے شہریوں کا معیار زندگی بلندہوتاہے، چیف جسٹس نے ملتان میں ایک لاکھ درخت لگانے کا بھی کہا۔انہوں نے سی پی اوملتان کوتمام سرکاری زمین پرتجاوزات ختم کروانے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے ملتان میں میٹروبس ٹریک کی کھدائی کے ملبے پراظہارتشویش کیا اوراسے فوری اٹھانے کاحکم دیدیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں