ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دیہات میں گیس فراہمی گیس کمپنیزکو پانچ ارب روپے دینے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے آئل اینڈ گیس کمپنیز کی جانب سے مقامی آبادی کو روزگار اور گیس فراہم کرنے کے کیس میںعدالت نے وفاقی حکومت کو سندھ کے بقیہ دیہات میں گیس فراہمی کیلئے پانچ ارب روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔پیرکوسندھ ہائی کورٹے میں جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سیکریٹری پیٹرولیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا،جبکہ عدالت نے پانچ ارب روپے کی ادائیگی کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دی، عدالت نے وفاقی سیکریٹری کو جاری شوکاز نوٹس ایک ہفتہ کیلئے معطل کردیا ،عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق مقامی آبادیوں کو گیس فراہم کی جائے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم، چیف سیکرٹری سندھ کو طلب کرلیا ،عدالت نے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو بھی 17فروری کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مقامی آبادیوں کو گیس کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت ایس ایس جی سی کو رقم ادا کرے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں