ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا وفاق کیلیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر فنڈز واپس نہیں کیے گئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر ایکسائیز مکیش چاولہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ، ڈی جی ایکسائیز شعیب صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے سندھ کی مبینہ غیرقانونی کٹوتیوں کا مسئلہ زیر بحث آیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے فنڈز کی کٹوتیاں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ فنڈز واپس نہیں کیے گئے تو سندھ حکومت وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کرے گی، ایف بی آر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کیلئے اپنا کاؤنٹر کھول لے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں