ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد:فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ایف ائی کے ڈائریکٹر پنجاب کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، خصوصی ٹیم نے گریڈ 17 کے 10، گریڈ 18 کے 2، گریڈ 19 کے 3 اور گریڈ کے 20 کے 1افسر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وظیفہ خور افسروں کے خلاف مقدمات بنائیں گے،شہزاد اکبر

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ون خود انکوائری کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک ان سرکاری افسران کے نام ظاہر نہیں کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کے 196 ملازمین نے فنڈز وصول کیے

خصوصی ٹیم 2010 سے 2018 کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز (بی آئی ایس پی فنڈز) میں بے ضابطگیوں کے الزام میں 16 سرکاری افسران کی بیگمات کے ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹس و اثاثوں کی چھان بین شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں