ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے مستحکم اقتصادی تعلقات کے خواہشمند ہیں، انڈونیشی قونصل جنرل

کراچی: انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ مستحکم تجارت واقتصادی تعلقات کا خواہشمند ہے۔

انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ مستحکم تجارت واقتصادی تعلقات کا خواہشمند ہے یہ بات انڈونیشیا کے قونصل جنرل ٹوٹوک پریانامتو نے کراچی چیمبر آف کامرس کے صدرودیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت واقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلیے کاروباری رابطوں کا فروغ اور عوامی سطح پررابطوں کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں مزید متحرک ہونا پڑے گا لہٰذا انڈونیشین قونصلیٹ اپنی تمام ترتوانائیاں ایسے طریقوں اور ذرائع کی کھوج لگانے پرصرف کر رہی ہے کہ کس طرح دونوں ملکوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارت وسرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں