ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ راولاکوٹ نے جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر پر کھیلا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کے دیوانے کرکٹ کلب راولا کوٹ نے جیت لیا۔ کشمیر رابطہ کونسل اسپورٹس ونگ کے تحت سلیمان یوسف حولائی گرائونڈ ہل پارک میں کھیلا گیا۔ جس میں 20ٹیموںنے حصہ لیا۔ شوبز الیون اور میڈیا الیون کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو کہ شوبز الیون نے جیتا۔ فائنل کے مہمان خصوصی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر تھے۔ فائنل میچ میں دلاور بادشاہ نے 6اوور میں جیت کے دیوانے کو 62رنز کا ہدف دیا جو کہ جیت کے دیوانے نے 3وکٹ کے نقصان پر 5اوور میں پوراکرلیا۔ کامیاب ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ رنر اپ کو50ہزار روپے انعام دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں