ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، جسٹس مامون رشید

فیصل آباد/ لالیاں (آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، وکلا کے تعاون سے تمام عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو فوری نمٹانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی میں بہتری لائی جا رہی ہے اور مقدمات کے فیصلوں میں حائل رکاوٹیں بھی ختم کی جارہی ہیں، بلاتاخیر انصاف کی فراہمی میں لا افسران کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے مظلوم کو انصاف کی جلد فراہمی کے سلسلے میں عدالتی عمل بار اور بینچ کے مابین مربوط حکمت عملی کا متقاضی ہے اور اس ضمن میں وکلا اور ججز اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں متحرک کردار ادا کریں تاکہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے یہ بات تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر نامزد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سردار احمد نعیم سمیت دیگر ججز اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اشترعباس بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈویژنل کمشنر عشرت علی،آرپی او راجہ رفعت مختار،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چنیوٹ راجہ پرویز اختر،ڈپٹی کمشنر محمد ریاض،ڈی پی او سید حسنین حیدر، رکن پنجاب بار کونسل ملک غلام عباس نسوانہ،صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن لالیاں میاں شہزاد احمد لالی، جنرل سیکرٹری ملک فضل عباس نسوآنہ، صدر چنیوٹ بار ایسوسی ایشن میاں عرفان الحق پوری، جنرل سیکرٹری میاں عرفان حسین نیکوکارہ، صدر بھوانہ بار چودھری زبیر الحق رجوکا، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے اس موقع پر پودا بھی لگایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں