ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے سوائے یوٹرن کے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب

وزیراور سیکریٹری تعلیم سے بات کی جائے گی، فیسوں میں اضافہ درست عمل نہیں،میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کہ اس حکومت نے سوائے یوٹرن کے کچھ نہیں کیا ہے ۔جمعرات کو اسکاوٹس آڈیٹوریم میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراور سیکریٹری تعلیم سے بات کی جائے گی، فیسوں میں اضافہ درست عمل نہیں۔مرتضیٰ وہاب نے اس دوران حکومت پر سوال اٹھایا کہ کیا حکومتی معاملات اپوزیشن اور حلیم عادل شیخ طے کریں گے؟انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے آئی جی اور چیف سیکریٹری وفاق مقرر کرتا ہے، پولیس کو متنازع اور آئی جی کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں