ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور

لاہور:احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی منظور کرلی۔

لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔

نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی میڈیکل رپورٹس جمع کرائی اور کہا کہ نواز شریف کی طبیعت تاحال نا ساز ہے، لندن میں ان کا علاج جاری ہے اور وہ صحت یاب ہوتے ہی ٹرائل کا سامنا کریں گے۔

امجد پرویز نے عدالت کو مزید بتایا کہ نواز شریف کے فروری کے آخری ہفتے میں مختلف چیک اپ ہونے ہیں لہذا وہ زیر علاج ہونے کی وجہ سے پاکستان کا سفر نہیں کر سکتے۔

بعد ازاں عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں دلائل سننے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں