ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خان صاحب کی اے ٹی ایم کو کیوں نہیں بلایا جاتا ؟نفیسہ شاہ

بلاول بھٹو جب جلسے یا کسی چیز کا اعلان کرتے نیب سے فوری لیٹر آجاتا ہے
شہزاد اکبر پریس کانفرنس ذرا اس پر بھی کھوج لگا لیں‘میڈیا سے بات چیت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین نے کہاہے کہ بلاول بھٹو جب جلسے یا کسی چیز کا اعلان کرتے نیب سے فوری لیٹر آجاتا ہے ،خان صاحب کے دائیں بائیں سے اے ٹی ایم کو کیوں نہیں بلایا جاتا ؟خیبر پختونخوا کا احتساب بیورو کیوں بند ہے ’شہزاد اکبر پریس کانفرس ذرا اس پر بھی کھوج لگا لیں ۔ جمعہ کو نفیسہ شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزاکبر نامی شخص نے میڈیا پر بات کی ،شہزاد کانفرنس اکبر نے بلاول بھٹو کے حوالے سے بات کی ،ہمیں کیوں بلایا گیا ہمیں پتا ہے ،یہ ناکام نا لائق نا اہل حکومت کی بات کرو تو برا لگتا ۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو جب جلسے یا کسی چیز کا اعلان کرتے نیب سے فورن لیٹر آجاتا ہے ،خان صاحب کے دائیں بائیں سے اے ٹی ایم کو کیوں نہیں بلایا جاتا ۔ انہوںنے کہاکہ ذخیرہ اندوزوں کو کیوں نہیں بلاتے ،ان اے ٹی ایم جیسے لوگوں نے آٹا چینی کھا لیا ہے ،ان کو کیوں نہیں بلایا جاتا ۔ انہوںنے کہاکہ نیب کے قانون کو کھوکھلا اس حکومت نے کیا ہے ،ہم کو جب بلایا جاتا ہم جواب دیتے ہیں ،آپ لوگ ہر احتساب سے بھاگتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کا احتساب بیورو کیوں بند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ شہزاد اکبر پریس کانفرس ذرا اس پر بھی کھوج لگا لیں ۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا سمیت لوگوں کی تنخواہیں بند ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں